بلوچستان میں کیسکو کے 165آفیسران کے بجلی کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان میں کیسکو کے 165آفیسران کے بجلی کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ان افیسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئیں منفی ساکھ رکھنے والے 29آفسیران کو ہیڈکواٹرز سے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیا گیا ۔ کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان میں بجلی کی بڑے پیمانے پر چوری پر وزارت توانائی نے ایکشن لیتے ہوئے کیسکو کے 165آفیسران کے خلاف محکمانہ انکواری شروع کردی ہے، اس میں گریڈ 19 کے 7 سپرٹنڈنٹس انجینئر ز، گریڈ 18 کے 50ایکسین اورگریڈ 17کے 108ایس ڈی اوز شامل ہیں ۔ اسی طرح منفی ساکھ رکھنے والے 29افیسران کو جو ہیڈکواٹرز میں ڈیسک یا دیگر پوسٹوں پر تعینات تھے انہیں بغیر کسی سفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


