کچلاک میں کارروائی ،بھاری مقدار میں چینی اور یور یا کھاد بر آمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامی نے کچلاک میں کاروائی کر تے ہوئے تین گوداموں سے زخیرہ کی گئی بھا ری مقدار میں چینی اور یور یا کھاد بر آمد کر لی ۔پیر کو کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر صدر نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا کچلاک میں قومی شاہراہ پر واقع گوداموں پر رات گئے کاروائی کے دوران 3 گوداموں سے زخیرہ کی گئی 250 ٹن چینی 750 ٹن یوریا چار ہزار ٹن ڈی اے پی برآمد کی گئی اور تمام گودام سیل کرکے مالکان کو سمن جاری کر دئے گئے مالکان کو قانونی دستاویزات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے دستاویزات پیش نہ ہونے کی صورت میں مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں