گوادر کا رہائشی سمندر میں گر کر جاں بحق، لاش برآمد

گوادر (آن لائن) گوادر کا رہائشی سمندر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، میرین ڈرائیو پدی زد کے مقام پر لاش برآمد ہوگئی۔ گوادر پولیس کے مطابق لاش سمندری لہروں پر تیر رہی تھی جسے ریسکیو کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گوادر کے مجاہد وارڈ کا رہائشی محمد بخش ولد حسین سمندر کنارے میں پھسل کر میرین ڈرائیو کے پروٹیکشن وال کے پتھروں سے ٹکرا کر سمندر میں گر گیا تھا اور سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں