کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے ہنہ روڈ پر موٹرسائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں