حب میں منرل واٹر سے زیادہ شراب فروخت ہونے لگی

حب(یو این اے )حب شہر میں منرل واٹر سے زیادہ شراب فروخت ہونے لگی پولیس اور ایکسائز پولیس کی ملی بھگت سے اقلیتی پرمٹ کی آڑ میں کمسن بچوں میں شراب سر عام فروخت کی جا رہی ہے آرڈیننس 1979 کے تحت غیر مسلم شہریوں اور غیر ملکیوں کو شراب خریدنے کے لائسنس/ پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں جو کہ محکمہ ایکسائز سالانہ چند روپے فیس کے عوض جاری کرتا ہے اور ماہانہ چھ بوتلیں جاری ہوتی ہیں جب ماہ صرف 6 بوتلیں خریدنے کی اجازت ہے تو کس قانون کے تحت محکمہ ایکسائز نے صنعتی شہر حب میں 8 وائن اسٹورز کی اجازت دے رکھی ہیں؟، کیا غیر مسلم کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اتنے سے چھوٹے سے شہر میں 8 وائن اسٹورز کھول دیںئے گئے ہیں؟-جام کالونی پٹھان چوک وائن اسٹور 2-سوک سینٹر کے بلمقابل وائن اسٹور 3-نزد حب مال ،اسٹار ہوٹل کے عقب میں وائن اسٹور 4-رند مارکیٹ اسٹریٹ میں وائن اسٹور 5-ڈاکخانہ روڈ پر وائن اسٹور 6-نزد پولیس چوکی باب بلوچستان پر وائن اسٹور 7-ایجوکیٹر اسکول کے نزد وائن اسٹور 8 گڈانی موڑ پر وائن اسٹور 9-لاسی روڈ پر بغیر کسی لائسنز کےجگہ جگہ بلیک میں شراب فروشی ذرائع کے مطابق اس وقت حب سے شہر کے مسلمانوں کو بلیک میں شراب فروخت کی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں