مستونگ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کا اہم سرغنہ ہلاک
کوئٹہ (آن لائن) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے مولانا عبدالغفور حیدری ، وکلاء، سراج الحق پر خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم داعش کے اہم سرغنہ کو ہ ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد غلام دین عرف شعیب مستونگ میں تخریب کارروائی کی منصوبہ بندی کی غرض سے موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر اسے سرنڈر کرنے کو کہا لیکن اس نے سرنڈر کرنے کی بجائے فورسز پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش اس دوران سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے غلام دین عرف شعیب مارا گیا ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم داعش بلوچستان کا اہم کمانڈر تھا اس نے 2015ءمیں وزیرستان میں ٹی ٹی پی سے ٹریننگ لینے کے بعد کالعدم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی ترجمان کے مطابق غلام دین عرف شعیب جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور 8 اگست 2016ءمیں وکلاء، جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق ،سبی میلے، کوئٹہ میں پولیس پر متعدد خود کش حملوں میں ملوث تھا ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد مچھ میں کانکنوں کو ذبح کرنے کوئٹہ ، مستونگ، ڈھاڈر میں پولیس، لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔


