مس یونیورس مقابلہ، 5 پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گے
کراچی (انتخاب نیوز) تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں 5 پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔ 200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی دو شیزاﺅں کا انتخاب ہوا ہے، مس یونیورس پاکستان 2023ءکے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔ مقابلے میں حسیناﺅں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اس دوارن انہوں نے فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔ خیال رہے کہ پانچوں حسیناﺅں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا، مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
Load/Hide Comments


