اورماڑہ، بٹیر کے شکاری افراد کو سوتے ہوئے گاڑی نے کچل ڈالا
اورماڑہ(یو این اے )اورماڑہ۔ گزشتہ شب ہڈ گوٹھ کے قریب بٹیر کے شکاری افراد کو سوتے ہوئے نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔گزشتہ شب ہڈ گوٹھ کے قریب بٹیر کے شکاری افراد کو نیند کی حالت میں نامعلوم گاڑی کچل کر رفو چکر ہو گیا، ہڈ گوٹھ سے تعلق رکھنے والے نیاز ولد واھگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنے ساتھیوں سمیت بٹیر کے شکار کے غرض سے قریبی جنگل کے سڑک کنارے سو رہے تھے۔ تاہم جاں بحق شخص کی نعش آر ایچ سی اورماڑہ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ خیال رہے اگست اور ستمبر کے مہینے میں مکران کے ساحلی علاقوں میں اکثر نوجوان بٹیر کے شکار کے لیے جنگلوں کا رخ کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


