لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں، میئر نے خدشہ ظاہر کردیا

طرابلس(این این آئی)لیبیا میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب نے مشرقی لیبیا کے شہر درنا کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تباہ حال درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔ہلاکتیں 8 ہزار تک جا پہنچی ہیں اور سیلاب کے بعد سے 10 ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں جب کہ سیلاب کے بعد ساحل اور شہر کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔دوسری جانب لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں