پنجگور میں مسلح افراد نے 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے گرمکان میں گاڑی سوار مسلح افراد نے دو نوجوانوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں دوگاڑیوں پر مشتمل مسلح افراد نے اسنوکر کی دکان میں گھس کر صبیر ولد شریف، طالم ولد طالبکو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں