سعودی شہزادہ خالد بن محمد انتقال کرگئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئے۔ شہزادہ خالد کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے دی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ خالد کی نماز جنازہ اتوار 17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد میں ادا کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں