ایشیا کپ فائنل، بھارتی بالر محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، 12 رنز پر 6 وکٹیں گر گئیں

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،سری لنکا نے10اوورز میں 6وکٹ کے نقصان پر31رنز بنا لئے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا، بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹھہر نہ سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن اوپنرز کوشل پریرا اور نسانکا کریز نے بیٹنگ کا آغاز کیا،پہلے اوور کی تیسری گیند پرکوشل پریراآؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف دوسری وکٹ 8رنز گری،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسانکا تھے ۔ پاتھم نسنکا 2رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی 8رنز پر گر گئی،سری لنکا کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی 8رنز پر گری، چارتھ اسالنکاصفر پر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف پانچویں وکٹ 12رنز پر گری ، ڈی سلوا4رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،محمد سراج نے ایک اوور میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا کی بھارت کیخلاف چھٹی وکٹ بھی 12رنز پر گر گئی،محمد سراج نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں