ایشیاکپ فائنل، بھارت نے سری لنکا کو محض 50 رنز تک محدود کردیا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 51 رنز کا ہدف دیدیا۔کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بھارتی بالرز نے سری لنکن بلےبازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا، سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6، ہاردک پانڈیا 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔لنکن کپتان نے کہا کہ دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں