جام کمال اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ انتخابی حکمت عملی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
جھاو¿ (نامہ نگار )نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین خیرجان بلوچ کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور والی لسبیلہ جام کمال خان عالیانی سے ان کی رہائش گاہ کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متوقع عام انتخابات پر مشترکہ حکمت عملی کیلئے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر بندش سے متاثرہ بلوچستان اور آواران کے تیل سے منسلک کاروبار سے جڑے افراد کی مشکلات جیسے مسائل زیربحث آئے . ملاقات میں آواران کے انتظامی صورتحال اور انتظامی صورتحال کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔نیشنل پارٹی کے وفد میں نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے رکن ناظم عبدالصمد بلوچ ,بلوچستان کے سیاسی و قبائلی شخصیت سراج احمد ساجدی ,نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے سابق لا سیکرٹری ایڈوکیٹ محبوب علی رند ,نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ظفر زھیر رخشانی , نیشنل پارٹی کولواہ کے سینئر رہنما واجہ عبدالغنی قلندرانی اور واجہ عبدالعزیز قمبرانی شریک تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چئیرمین خیرجان بلوچ کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور والی لسبیلہ جام کمال خان عالیانی سے ان کی رہاہش گاہ کراچی میں ملاقات کی . ملاقات میں ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متوقع عام انتخابات پر مشترکہ حکمت عملی کیلئے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر بندش سے متاثرہ بلوچستان اور آواران کے تیل سے منسلک کاروبار سے جڑے افراد کی مشکلات جیسے مسائل زیربحث آئے۔ ملاقات میں آواران کے انتظامی صورتحال اور انتظامی صورتحال کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔ نیشنل پارٹی کے وفد میں نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے رکن ناظم عبدالصمد بلوچ ,بلوچستان کے سیاسی و قبائلی شخصیت سراج احمد ساجدی ,نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے سابق لا سیکرٹری ایڈوکیٹ محبوب علی رند ,نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ظفر زھیر رخشانی , نیشنل پارٹی کولواہ کے سینئر رہنما واجہ عبدالغنی قلندرانی اور واجہ عبدالعزیز قمبرانی شریک تھے۔