کوئٹہ، ڈیزل سے بھرا ٹرک الٹنے سے راہگیر جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ڈیزل سے بھرا ٹرک الٹنے سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔پولیس زرائع کے مطابق کچلاک مشرقی بائی پاس نزد زمیندار ہوٹل کے مقام پر ڈیزل سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی باعث الٹنے سے راہگیر کو کچھل ڈالا، جان بحق راہگیر کی شناخت ولی خان خروٹی ضلع زیارت وام کے رہائشی کے نام سے ہوئی، اس موقع پر کچلاک پولیس ، موٹر وے پولیس اور ریسکیو آپریشن کی ٹیمیں پہنچ گئے ، مزید کارروائی کچلاک پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں