دھمکی دینے والے خبردار رہیں، ہم نے چڑھائی کی تو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، افغان کمانڈر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کمانڈر قندھار ایئر فورس فتح اللہ منصور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ پر الزام تراشی کرنے اور دھمکی دینے والے خبردار رہیں، اگر ہم نے چڑھائی کی تو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ کمانڈر کی جانب سے مذکورہ بیان سوشل میڈیا سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا۔ دوسری جانب افغان ایئر فورس کی تباہ حالی اور ہتھیار کی ناپیدی پچھلے دور حکومت سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں افغان وزارت دفاع کی جانب سے ڈیورنڈ لائن، ننگرہار، کنڑ اور نورستان صوبوں میں 100 نئی سرحدی چوکیاں قائم کی گئیں۔ یہ چوکیاں ان علاقوں میں قائم کی گئیں جہاں پاکستان نے پچھلی انتظامیہ کے دور میں چوکیوں کے قیام کی اجازت نہیں دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں