گوادر،بدنامہ زمانہ منشیات فروش سمیت دوافراد گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم منشیات فروش منشیات سپلائی کرتے ہوئے گاڈی کے ساتھ گرفتار 20 کلوچرس برآمد، تفصیلات کے مطابق گوادر پولیس نے ایک اہم منشیات فروش سپلائیزر ملزم نواز ولد شعبان قوم بلوچ سکنہ بلوچ وارڈ گوادر کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے سویفٹ گاڈی کے ساتھ گرفتار 20 کلوچرس برآمد کیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 023-167 بجرم زیر دفعہ CNSA پولیس تھانہ سٹی گوادر میں درج رجسٹر کیا ،ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او سٹی گوادر محسن علی صاحب نے منشیات فروش محمد یعقوب ولد کریم بخش قوم بلوچ سکنہ شمبے اسماعیل وارڈ گوادر کو گرفتار کر کے 400 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ فرد نمبر 023-166 بجرم زیر دفعہ CNSA درج رجسٹر کیا ، ہر دو ملزمان بند بحوالات تھانہ سٹی گوادر ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


