عالمی وبا کے دوران صدر ٹرمپ کی ریلی میں خالی کرسیاں

نیویار ک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوکلاہوما میں کووڈ 19 کی وجہ سے حالیہ لاک ڈاؤن کے بعد صدارتی مہم کی پہلی ریلی میں شرکت کی ہے تاہم امید کے برعکس تلسا میں شرکا کی تعداد کم رہی۔صدر ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے فخریہ انداز میں کہا تھا کہ اس ریلی میں شرکت کیلئے پانچ لاکھ افراد نے ٹکٹیں خریدی ہیں تاہم 19 ہزار افراد کی گنجائش والا ایرینا مکمل طور پر بھرا ہوا نہیں تھا اور اس میں خالی کرسیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔عالمی وبا کے دوران اس ریلی کے انعقاد پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔شرکت کرنے والے افراد کے لیے لازم تھا کہ وہ ایسی دستاویز پر دستخط کریں جس سے ان کی بیماری کی صورت میں ٹرمپ کی مہم کو تحفظ ملے گا۔ تقریب کے آغاز سے قبل عملے میں موجود چھ افراد میں وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے،یہ واضح نہیں کہ شرکا کی تعداد کم کیوں تھی۔ صدر ٹرمپ نے کئی موضوعات پر بحث کی اور شرکا کو جنگجو قرار دیا۔ انھوں نے میڈیا اور مظاہرین پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے حمایت کرنے والوں کو ریلی سے دور رہنے پر مجبور کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں