انشا آفریدی کے سرخ عروسی جوڑے کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے بارات کی تقریب میں پہنے گئے حسین عروسی جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔رواں سال فروری میں انشا آفریدی اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح ہوا تھا اور اسکے بعد سے دونوں کی شادی کی تاریخ کے بارے میں کئی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم گزشتہ روز شاہد آفریدی نے شاندار انداز میں بیٹی کی رخصتی کا فرض بھی سرانجام دے دیا۔شادی کی تقریب دو روز قبل مہندی کے فنکشن سے شروع ہوئی جس کے اگلے دن بارات منعقد کی گئی اور دونوں ہی تقاریب کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وقفے وقفے سے دیکھنے کو مل رہی ہیں۔خود شاہد آفریدی نے بھی انشا کے ساتھ ایک تصویر جاری کی ہے جو بارات کے دن کی ہے اور اس میں وہ انشا اور شاہین کو گلے لگائے کھڑے ہیں جبکہ عروسی جوڑے میں سجی سنوری انشا عقب سے نظر آرہی ہیں لہٰذا ان کا چہرہ اور مکمل لباس یہاں بھی دیکھا نہیں جاسکا۔تصاویر میں انشا کا لبا س چاہے مکمل دکھ نہیں پا رہا لیکن یہ لباس کس معروف ڈیزائنر کا ہے اور فرنٹ سے کیسا دکھتا ہے یہ ضرور معلوم ہو چکا ہے۔انشا نے اپنی بارات پر پاکستانی معروف کلاتھنگ برانڈ ’ری پبلک ویمنز ویئر‘ کا حسین عروسی جوڑا پہنا جس کی قیمت 7 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔تقریب کے شایانِ شان پہنے گئے انشا آفریدی کے اس دلفریب سُرخ لہنگا سنہرے دھاگے، نگوں اور موتیوں کے کام سے بھرپور ہے جبکہ اس جوڑے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا حسین دوپٹہ کررہا ہے۔