دشت گوران میں ہماری میراث تسلیم نہ کرنے تک جنگ بندی نہیں ہوگی، ترجمان مینگل کوٹ
قلات(نمائندہ انتخاب) ترجمان مینگل کوٹ دشت گوران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو بیان سوشل میڈیا پر جاری ہوا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، مینگل قبائل کی طرف سے کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، ہم نے سادات فیملی کو عزت دی ہے، اس مسئلے میں عورتیں نہیں آئی ہیں، نہ ہم عورتوں کو اس مسئلے میں تکلیف دیں گے، یہ مسئلہ ہماری جدی پشتی میراث کا ہے، ہم نے قلات کے سادات سے کہا ہے کہ جب تک مخالف فریق ہماری میراث تسلیم نہیں کرتے عارضی جنگ بندی کسی بھی صورت میں نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی سوشل میڈیا پر یہ بیان جاری کیا ہے آئندہ اسطرح کا بیان جاری نہ کریں جس میں لوگوں کا نقصان ہو۔
Load/Hide Comments


