لورالائی میں یوریا کھاد کے گوداموں پر چھاپے، 9 ہزار تھیلے برآمد، 11 گودام سیل

لورالائی (یو این اے )لورالائی یوریا کھاد کے گوداموں پر چھاپہ 9ہزار تھیلے برآمد مالیت 8کروڑ روپے بتائی جاتی ہے 11 گودام سیل کر دئیے لورالائی خفیہ اداروں نے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی کہ نئے اڈے میں چند گوداموں میں بھاری مقدار میں کھاد ذخیرہ کی گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوہیر۔ ڈی ایس پی کلیم اللہ خان۔ ایس ایچ او عبدالرحمان لونی پرائس کنٹرول انچارج نائب رسالدار جانگیر خان اور پولیس و لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر 9 ہزار کھاد کی تھیلیاں گیارہ گوداموں میں اسٹاک کی گئی تھیں 11 گوداموں کو سیل کردیا گیا جو بلیک میں فروخت کی جاتی ہیں اوپن مارکیٹ میں اس کھاد کی قیمت 8سے 10 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے عوام نے انتظامیہ کی کاروائی کو سراہتے ہوئے زخیرہ اندوزوں کے خلاف چینی گندم وغیرہ اسٹاک کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں