تحریک لبیک پاکستان کے تحت کوئٹہ میں استقبال میلادالنبی وختم نبوت ریلی

کوئٹہ (آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ وبلوچستان کے امیر مفتی وزیر احمد رضوی نے کی قیادت میں استقبال میلادالنبی وختم نبوت ریلی نکالی گئی۔ ریلی میرگاہی خان چوک سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی امداد چوک پہنچی مسجد کے باہر مختلف جماعتوں ،جماعت اہل سنت میلاد کمیٹی ، خلجی برادران و دیگر سیاسی قائدین نے استقبال کیا ۔ شرکانے بینرز ،پوسٹرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی مفتی محمد جان قاسمی مفتی محمد صدیق قادری مفتی محمد قادری صدیق،ذوالفقارعلی طارقی ، قاری نور محمد حسینی،علامہ ذیشان طارقی ،حافظ مظہر لیاقت ،مفتی مختار احمد حبیبی ، نعیم مدنی، مولانا شہزاد عطاری، محمد ظریف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مفتی وزیر احمد رضوی نے استقبال میلادالنبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمد دونوں جہانوں کیلئے باعث رحمت اور وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ ختم نبوت کے عقیدے پر مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے۔ بارہ ربیع الاول تاریخ عالم کا ایک ایسا عظیم الشان اور مقدس ترین دن ہے جس کی نظیر کائنات کی تاریخ پیش نہیں کرسکتی کیوں کہ یہ وہ اعلیٰ و ارفع مقام ومرتبہ کا حامل دن ہے۔ روئے زمین پر حضور اکرم ﷺ سے بڑھ کر کوئی محبوب نہ دیکھا گیا اور نہ دیکھا جائے گا۔ مصطفی جانِ رحمتﷺ کی سیرت میں دیکھ لے اور اس کی روشنی میں اپنی زندگی گزارے ایک مومن کا دل آپ کی محبت کے چراغ ہی سے روشن رہتا اور اس کا باغ آرزو، عقیدت رسول کی خوشبوﺅں ہی سے مہکتا اور لہلہاتا ہے، آپ ہی کی یاد سے مسلمانوں کی دل کی کلیاں کھلتیں، مسکراتیں اور ذکر رسولﷺ کی شادابی سے انکے دل کی دنیا سرسبزوشاداب اور آباد رہتی ہے، آپ ہی کے تذکرہ میں اور آپ کی محبت کی لذت و سرور میں بسر کرنا چاہتا ہے۔ ریلی صوبائی امیر ٹی ایل پی رکن مرکزی شوری ابو القیوم مفتی وزیر احمد رضوی قیادت میں گائی خان چوک سریاب روڈ سے نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عاشق رسولﷺ نے شرکت کی ہر طرف جھنڈے لبیک یا رسول اللہ کے نعروں اور درود و سلام کی صداﺅں سے فضا معطر ہوگئی۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسلام ایک پرامن اور سچا دین ہے، مسلمانوں کے لئے نظریہ ختم نبوت ایک عظیم نظریہ ہے، ختم نبوت کے عقیدے پر مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا مہینہ رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے جشن ولادت نبی پاک کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم سردار دو جہاں نبیوں کے نبی رسول مقبول کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوں اور دنیا آخرت میں اعلیٰ مقام حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی حیات طیبہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، بنی پاک کے احکامات پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، آج مسلمان اس وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہیں کیونکہ ہم نے سیرت نبی پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے، نئی نسل کے بھٹکنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ انہیں اسلام اور رسول مقبول کی ہدایت کا علم نہیں ہے، دنیاوی کاموں میں مگن ہوکر دین کی باتوں کو چھوڑ بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے ہم خسارے میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلادالنبی کو پورے جوش وجذبے سے مناکر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں