پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

اسلام آبا:پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ سوموارکو(آج) وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا تھا۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کو پیر کو رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں