مانجھی پور، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15سالہ لڑکا جاں بحق
مانجھی پور (آن لائن)کچھی گوگڑہ رئیسانی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پندرہ سالہ لکھمیر جمالی جاںبحق ہوگیا تفصیلاتکے مطابق کچھی بولان کی سب تحصیل حاجی شہر بالاناڑی کے گاوں گوگڑہ رئیسانی میں پندرہ سالہ نوجوان لکھمیر جمالی ولد قالو خاں جمالی بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی جس کو حاجی شہر ہسپتال لای گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد سبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا لیویز فورس حاجی شہر نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


