وندر ندی سسی پنوں کے کچے کا راستہ ممنوع اشیا کی کراچی ترسیل کیلئے پھر بحال
حب (نمائندہ انتخاب) وندر ندی سسی پنوں کے کچے کا راستہ ممنوعہ نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اسمگل اشیائ کی کراچی ترسیل کیلئے ایک بار پھر بحال ہوگیا، چھوٹی ڈاچ گاڑیوں کے ذریعے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول سمیت دیگر گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی چھالیہ، انڈین پان پراگ، گٹکا، ماوا وغیرہ کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث افراد سے وندر اور ساکران پولیس و CIA سے ڈیل طے کر نے کے بعد مذکورہ اسمگلنگ روٹ پر سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ وندر سے وندر ندی اور سسی پنوں کے رتیلے اور پہاڑی علاقوں سے گاڑیوں کے ذریعے مذکورہ اسمگل شدہ اشیائ ساکران پہنچانے کے بعد بند مراد کے قریب حب ندی کے کچے راستے سے کراچی کے مختلف علاقوں تک پہنچاجارہی ہیں گزشتہ روز کراچی اور نگی ٹا?ن کے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں چھالیہ سے لوڈ ایک کار کو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا شارہ کیا جس پر کار ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی اسی دوران پولیس اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کار ڈرائیور جسکا نام اجمل بتایا جاتا ہے فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ذرائع بتاتے ہیں کہ ساکران اور وندر پولیس تھانوں سمیت CIAکی نئی ٹیم کی تعیناتی کے بعد سسی پنوں روٹ پر ممنوعہ اسمگل شدہ اشیائ کی ترسیل میں ملوث افراد کو کسی بھی نقل وحرکت سے سختی سے روکنے کے بعد مبینہ طور پر معاملات طے ہونے پر اب دوبارہ مذکورہ روٹ کو ممنوعہ اسمگل شدہ اشیائ کی ترسیل کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔


