کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ جاگ گئی، مضر صحت اشیا کی فروخت اور تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کا آغاز

کوئٹہ (آن لائن) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات گراں فروشوں ، ملاوٹ کرنے والوں ، غیر معیاری مضر صحت دودھ دہی اور کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر جبار بلوچ کی نگرانی میں عملے اور ٹریفک پولیس کے عملے ہمراہ کارروائیاں کی جارہی ہے ہسپتالوں کے باہر کھڑی کی جانے والی گاڑیوں کو ہسپتالوں کے اندر پارک کرنے کے لئے اقدامات کروائے جارہے ہیںا س کے علاوہ مضر صحت ، دودھ، دہی فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر کارروائی کرکے ان کا معیار اور کوالٹی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ دودھ کے خالص ہونے کی بھی جانچ کی جائے گی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کارروائیاں کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اسپنی ، جوائنٹ روڈ ،سریاب روڈ، ہزار گنجی سمیت دیگر علاقوں میں منی پٹرول پمپ والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنی شکایات ڈی سی آفس میں قائم شکایت سیل میں درج کرائیں تاکہ ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جاسکے۔ ہماری کوشش ہے کہ چیزوں کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں