پشین میں سرکاری سرپرستی میں نشہ آور اشیا کی تیاری قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس ،چیف سیکرٹری ،ہوم سیکرٹی،سیکرٹری جنگلات ،کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ،ڈپٹی کمشنر پشین ،اے سی کاریزات ضلع پشین کے جنگلات کے اہلکار وغیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سر غنڈ پانی شاخ اور مطلقہ جنگلات میں گذشتہ دو سالوں سے اومان ایفڈرین کے بے دریغ کھٹائی اور ڈرگ مافیا کی ملی بھگت سے نشہ آور ادویات کی ترسیل کو اگر حکومت اور بلا حکام نہیں روک سکتے تو عوام خود قانون کو ہاتھ میں لے گی کیونکہ مطلقہ جنگلات فارسٹ رینج نانا صاحب اور مطلقہ جنگلات کے اہلکاروں اور لیویز اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپنے عروج پر ہے حکومت فوری طور سے ان افراد اہکاروں کے خلاف ایف آئی آر کریں اور نیا استاف جنگلات اور لیویز تعینات کریں علاقہ میں تحصیل نانا صاحب تحصیل برشور میں ان بدنام اہلکاروں کے وجہ سے امن وامان کا مسئلہ بنا ہوا ہے ایک مذہبی پارٹی کے کونسلر بھی ملوث ہے تمام اشرباد جنگلات اور لیویز کی اہلکاروں کی وجہ سے بالا حکام فوری کاروائی کریں ورنہ تحریک انصاف عوام کی مدد سے ہر قسم کی نشہ آور کاروبار میں پہل کریگی اورا ان نشہ آور افراد کے خلاف ہر اس محکمہ کی بھر پوری مدد کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں