کیسکو کی زیادتیوں کیخلاف قلات میں شہریوں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں کیسکو کے خلاف شہریوں کا احتجاج، کوئنگ میں مشتعل شہریوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا، احتجاج کے باعث ٹریفک مکمل بند جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر پھنس کر رہ گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیسکو نے بلز ادا کرنے کے باوجود پورا فیڈر بند کر دیا ہے صرف چند نادہندگان کی وجہ سے پورا فیڈر بند کرنا ظلم اور قانون کی خلاف ورزی ہے بعد ازاں مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں