ضلعی انتظامیہ اور چینی ڈیلرز کے مابین ڈیڈلاک، پنجگور میں چینی کی قلت شدت اختیار کرگئی
پنجگور (این این آئی) پنجگور ضلعی انتظامیہ اور چینی ڈیلرز کے مابین ڈیڈلاک برقرار ہونے کی وجہ سے پنجگور میں چینی کی قلت شدت اختیار کرگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر چینی موجود نہ ہونے کے سبب چینی کی فی بوری کی قیمت 11000 سے اوپر تجاوز کرگئی ۔ عوام چینی کے حصول کیلئے سر گردان ہیں لیکن چینی عوام کی پہنچ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع میں موجود تک بھی نہیں ہے ۔چینی کے ہول سیل ڈیلروں کا یہ کہنا ہے چونکہ وہ کوئٹہ اور کراچی سے پنجگور لائی جاتی ہے جس کیلئے این او سی درکار ہوتی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ این او سی دینے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے شہر میں چینی ناپید ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے چینی کی قلت فوری طور دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔
Load/Hide Comments


