لسبیلہ کینال سے پا نی کی چوری ،انتظامیہ کی کارروائی ، 5واٹر ٹینکر ز تحویل میں لے لیئے گئے

حب ( نمائندہ انتخاب )لسبیلہ کینا ل سے پا نی چوری کرنے پر ٹینکر ما فیا کے خلاف کا روائی ، 5واٹر ٹینکر ز تحویل میں لیکر حب سٹی تھا نے کے حوالے کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلو چستان ہا ئی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیا نی کی ہد ایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب سیدیا سین اختر شاہ نے حب ند ی کے قریب کا روائی کرتے ہو ئے لسبیلہ کینال سے واٹر ٹینکرز کے زریعے پانی چوری کرکے کر اچی لے جانےوالے 5 واٹر ٹینکرز تحویل میں لیکر حب سٹی تھا نہ کے حوالے کر دیئے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید یا سین اختر شاہ نے بتا یا کہ بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے حکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد مو سیانی کی ہد ایت پر لسبیلہ کینال سے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پا نی چوری کرکے کر اچی لے جانےوالوں کے خلا ف کا روائیوں کا سلسلہ جا ری ہے انہو ںنے بتا یا کہ واٹرٹینکر ز ما فیا نے حب کے مختلف مقاما ت پر خفیہ راستے بنائے ہو ئے تھے جنہیں بند کر دیا گیا ہے اور ان راستوں پر پیٹرولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں