پی ٹی آئی سے زیادتیوں کی تردید، بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا، نگران وزیر اعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کےساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ ہماری توجہ اپنے قومی مفادات پرمرکوزہے، چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کےساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا۔نگران وزیراعظم نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سےمتعلق مبینہ زیادتیوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ امریکا میں بھی کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا گیا، پاکستان میں بھی غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کیاگیا۔
Load/Hide Comments


