دکی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی
دکی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان کے کمیشن کے تنازعہ پر چچازاد کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ناصر آباد کے علاقے کلی حاجی علی خان ناصر میں کوئلہ کان کے کمیشن کے تنازعے چچازاد کی فائرنگ سے نعمت اللہ اور عرفان اللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حاجی عبدالصمد ناصر کے بیٹوں کی فائرنگ سے انکے چچازاد نعمت اللہ اور عرفان اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ریفر کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔دوسری جانب فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں راہگیر سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حبیب قلعہ روڈ پر پرانا مویشی منڈی کے قریب فائرنگ سے فاقرالعقل نوجوان معصوم خان ساکن غریب آباد اور نصیب اللہ ہوتک ساکن کلی سلیمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال دکی پہنچادیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔


