دشتگوران میں فریقین کا بھاری ہتھیاروں کا استعمال، علاقے میں خوف و ہراس
قلات (نمائندہ انتخاب) دشتگوران میں ذگر مینگل اور سناڑی زہری قبائل کے مابین تنازعہ جاری، فریقین گزشتہ کئی ہفتوں سے ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بند ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فریقین کیجانب سے دشگوران کے کلی بڈازئی، کلی ایشرک زئی میں ایک دوسرے پر فائرنگ اور راکٹ فائر کی اطلاعات ملی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ قلات و سوراب کے عوامی حلقوں نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین، علماءو سادات سے دونوں فریقین سے بات چیت و مسئلہ جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


