سانحہ مستونگ انتظامی کوتاہی کے سبب پیش آیا، ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے، اتحاد تنظیمات اہلسنت
خضدار (بیورو رپورٹ) اتحاد تنظیمات اہلسنت بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ واقع کے خلاف خضدار اور ملحقہ علاقوں میں اتوار کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی تمام چھوٹے اور کاروباری مراکز بند رہے اتحاد تنظیمات اہلسنت کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور خضدارر پریس کلب کے سامنے جلسہ بھی منعقد کیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کو صوبے بھر کی طرح خضدار اور ملحقہ علاقوں میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال رہی تما م چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بند رہے انجمن تاجران خضدار کی جانب سے شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی حمایت بھی کی گئی جب کہ اتحاد تنظیمات اہلسنت کی جانب سے سانحہ مستونگ واقع کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر علامہ محمد قاسم قاسمی حافظ گل حسن قادری علامہ سیف اللہ حبیبی علامہ افتخار احمد یمنی علامہ محمد جان قاسمی علامہ لیا قت علی رضوی علامہ نور احمد حسینی علامہ خان محمد مولانا نجیب اللہ زہری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا سانحہ مستونگ واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے آج پورا ملک غم سے نڈھال ہے کئی قیمتی معصوم جانیں دہشت گردی کا شکار ہوئے اور درجنوں اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں انہوں نے کہا واقع میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ان کا کہنا تھا کہ انتظامی کوتاہی کے سبب بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی کے جلوس میں شریک عاشقان رسول شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خضدار میں بھی ہمارے حفاظتی انتظامات ناقص تھے جس پر ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


