وزیراعلی ٰبزدار سے سردار یار محمد رندکی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ/لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند بلوچستان کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہائوس لاہور میں ملاقات کی ،ملاقات میں دنوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سردار یار محمد رند نے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا، قبل ازیں سردار یار محمد لاہور میں مرحوم بریگیڈیئر حسن افضال کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے انکی وفات پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سردار یار محمد رند کاکہنا تھا کہ بریگیڈئیر حسن افضال قوم کا اثاثہ تھے انکی وفات پر گہرا دکھ پہنچا ہے مرحوم کی بلوچستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں