ٹانک میں فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن` تخریبی کارروائیوں میں ملوث 10 افراد ہلاک

راولپنڈی (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 10 تخریب کار ہلاک، آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 10 تخریب کار ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ۔ ہلاک تخریب کار سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں