بس اور ٹرک میں خطرناک تصادم، 11 افراد زخمی

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہِ دانہ سر کے مقام پرکوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد جانے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیاجس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیوحکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہِ دانہ سر کے مقام پرکوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد جانیوالی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیاجس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہو گئے ، سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد 5 شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں