استاد روحانی باپ ہوتا ہے, اسدبلوچ

پنجگور ( این این آئی ) پنجگور نوگام پبلک مڈل سکول مشرقی خدابادان کے زیر تمام ٹیچر ڈے منایا گیا جسکے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا سکول کے طلباءطیبہ اور ذیشان علی نے نعت پڑھے لبنہ بلوچ، ودیگر طلباءنے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا پروگرام کے مہماں خاص سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد روحانی باپ ہوتا ہے جو انسان کی علمی سطح پر تربیت کرکے اسے بلند مرتبے پر جاکر پہنچاتا ہے جن قوموں نے استاد کی تکریم کی ہے وہ آج ہر سطح پر آگے نکل چکے ہیں طلباءحصول علم کو اپنا مقصد بناکر اپنی زندگیوں کو آسان بنائیں تاکہ وہ اس جدید اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوجائیں انہوں نے کہا کہ جدھر بھی نظر دوڑائیں اگر کسی ملک نے ترقی کی ہے تو اس نے علم کی بدو لت سے کی ہے علمی میدان میں ہمارے بچے کسی سے کم نہیں ہیں وہ اگر محنت کو اپنا شعار بناکر لگن کے ساتھ اپنی پڑھائی کو جاری رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس میدان میں پیچھے رہ جائیںانہوں نے کہا کہ پنجگور کا مستقبل روشن ہے یہاں یونیورسٹی کالجز سے ہمارے بچے اور بچیاں حصول علم میں لگی ہوئی ہیں مستقبل میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالج کی منظوری میرے خوابوں میں شامل ہیں میں چاہتا ہوں کہ پنجگور کا بچہ تعلیم کے لیے اب کسی اور شہر میں جاکر مسافروں کی زندگی نہ گزارے بلکہ اسے تمام علمی مواقعے انکے گھروں کی دہلیز پر میسر آئیں انہوں نے طلباءپر زور دیا، کہ وہ اپنے اساتذہ کرام کی عزت کرکے معیاری ایجوکیشن پر فوکس کریِں اور آس پاس کے بچوں کو بھی تعلیم کی طرف راغب کرائیں جو کسی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں معاشرہ جب پڑھالکھا ہوگا اسکے دوررس نتائج سے معاشرہ ایک بہتر سمت چل پڑے گا اس موقع پر سکول کے طلباءنے تقرریں کیں اور استاد کی عظمت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری زندگیوں میں استاد بہت زیادہ اہمیت ہے ان ہی سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے وہ ہمیں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم معاشرے میں اپنی پہچان بنا سکیں وہ ہمیں ایک سوچ ایک نظریہ دیتے ہیں ہم سب جب ہوش سنبھالتے ہیں یا دنیا کے بارے میں جاننے لگتے ہیں تو ہمارے والدین کے بعد ہمارے استاد وہ پہلی ہستی ہوتے ہیں جن سے ہم امپریس ہوتے ہیں استاد سب سے زیادہ عزت کے قابل ہوتے ہیں کیونکہ وہ شعور طور پر ہماری تربیت کرتے ہیں ماں باپ کے بعد استاد کا رتبہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں