وقت کا تقاضا ہے کہ افغانی مہاجرین کو واپس ان کے گھروں پر بھیجا جائے گا،نگران وزیر داخلہ

کوئٹہ( این این آئی)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ افغانی مہاجرین کو واپس ان کے گھروں پر واپس بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تقریباً 584000 ہزار افغان مہاجرین ہیں جن میں 331000 رجسٹرڈ جبکہ 253000 رجسٹرڈ نہیں ہے میر زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ افغان تارکین کے حوالے سے ماضی میں ٹائم فریم کا نہ ہونا سب سے بڑا نقصان ہے لیکن دیر اے درست آئے اسطرح کے اقدامات ہمارے لیے اور ہمارے ہمسایہ ممالک کے حق میں بہتر ہے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال میں افغان مہاجرین کو دوبارہ گھر بھجوانے کیلئے سب سے بڑا اقدام ہے کیونکہ پاکستان خود ترقی پذیر ممالک کی شمار میں آتا ہے کیونکہ اب امریکہ کے انخلائ کے بعد افغانستان میں امن قائم ہو¿ا ہے افغانی عوام کو دوبارہ اپنے ملک جا کر ترقی میں کردار ادا کریں اور اس اقدام سے ہمارے اپنے ملک میں عوام کو ریلیف ملے گا وزیر داخلہ میر زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ افغان تارکین کو واپس بھجوانے کیلئے طریقہ کار پر اقدامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں