قیدیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت کو علیحدہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز

کوئٹہ؛بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات نے صوبائی حکومت کو علیحدہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز دے دی جہاں صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کو رکھا جائے گا ۔ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف کے مطابق کوئٹہ ، مستونگ اور ژوب کی جیلوں میں بند قیدیوں اور عملے میں کورونا کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعدمحکمہ جیل نے محکمہ صحت کو صوبے کی تمام گیارہ جیلوں کے قیدیوں اور عملہ کا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے مراسلہ لکھا دیا ہے آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف نے بتایا کہ بلوچستان کی جیلوں میں کورونا کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر تقریبا چار ماہ سے قیدیوں کی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بند ہے جبکہ کسی بھی نئے قیدی کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر جیلوں میں نہیں لیا جارہا ہے تاہم کورٹس میں پیشی کے موقع پر قیدی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ جیلوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کو پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کی نگرانی میں رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں