سیکرٹ سروس ایجنٹوں کو کاٹنے والے کتے کو وائٹ ہاﺅس سے نکال دیا گیا
واشنگٹن(این این آئی)سیکرٹ سروس ایجنٹوں اور وائٹ ہاوس کے عملے کے افراد کو کاٹنے والے امریکی صدربائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر کو وائٹ ہاﺅس سے نکال دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہاکہ صدر جو بائیڈن کے کتے کمانڈر کو وائٹ ہاﺅس سے ہٹا دیا گیا ہے، پالتو کتے دو سالہ جرمن شیفرڈ کو نامعلوم مقام پر بھیجا گیا ۔حکام کا کہنا تھاکہ کمانڈر فی الحال وائٹ ہاﺅس کے کیمپس میں نہیں ہے جبکہ اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا نے گزشتہ دنوں کمانڈر کے وائٹ ہاس کے عملےاور سیکرٹ سروس ایجنٹوں کو کاٹنے کی خبریں دی تھیں۔رپورٹس کے مطابق آخری بار کمانڈر کو وائٹ ہاﺅس میں 30 ستمبر کو دیکھا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


