ملک بھر کے جامعات کھولنے کیلئے حکومت نے غور شروع کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے 15 جولائی سے ملک بھر میں جامعات کھولنے پر غور شروع کر دیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا جبکہ یونیورسٹیوں سے بھی سفارشات طلب کرلی گئیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں تمام جامعات کو بند کر دیا گیا ہے، جس سے ایچ ای سی کی طرف سے آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ لیکن ملک بھر کے ہزاروں طلباء جدید سہولیات سے محروم ہونے کے باعث آن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں