کیسکو کی کوئٹہ میں کارروائیاں، 47 نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیے گئے
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہیں۔ کیسکو ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لا کر 23 شنٹ میٹرز ا±تاردئیے گئے جن کو جرمانہ بھی کئے گئے۔ اس طرح کوئٹہ شہرمیں مجموعی طورپرہفتہ کے روز 47 نادہندگان کے برقی کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئے گئے۔ کیسکولورالائی سرکل کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 32 نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ نادہندگان کے 1 ٹرانسفارمر بھی عدم ادائیگی پر ا±تاردیئے گئے۔ خضدار سرکل کے علاقوں سے بھی نادہندگان کے 38کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئے گئے۔اسی طرح سبی سرکل نے بھی کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پر29 کنکشنز منقطع کردئیے۔پشین سرکل نے بھی کارروائی کے دوران34 گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے اس کے علاوہ مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر18 نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اوراپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویڑن کے دفترمیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔


