کسٹم حکام تاجروں کو ہراساں کررہے ہیں، چھاپوں کا سلسلہ روکا جائے، مظلوم اولسی تحریک

کوئٹہ(یو این اے )مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر محمد ایوب افغان نے کہا ہے کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کسٹم حکام کے ناجائز چھاپوں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کرنے اور ملک کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے ہیں آپ کے علم میں ہیں کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک بھر میںکسٹم کی کاروائیاں جاری ہیں کسٹم کے ان کاروائیوں سے ہمارے کاروباری شخصیات بہت مشکلات کا شکار ہیں ہر روز کسٹم حکام بغیر اجازت اور اطلاع کے رات کے وقت دکانوں کے تالے توڑ کر سامان نکالتے ہیں اور اپنے ساتھ لے کے جاتے ہیں کسٹم حکام جن دکانوں کے تالے توڑ تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد ایوب خان نے مزید کہا کہ جن مارکیٹوں رات کو کسٹم اہلکار دکانوں کے تالے توڑ تے ہیں ان میں گیلانی مارکیٹ کاسی روڈ کا واقعہ سب کے سامنے ہیں کہ کسٹم اہلکاروں میں مارکیٹ کے راستے دونوں اطراف سے بند کیے اور ماسک پہنے اسلحہ سمیت مارکیٹ کے تالے توڑ نے لگے دکانداروں کی مارکیٹ میں موجودگی سے مارکیٹ لوٹنے سے بچ گئی جن کی اطلاعی رپورٹ قائد اور گوالمنڈی پولیس تھانوں میں درج کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی توجہ کسٹم اہلکاروں کی بھتہ کی جانب مبذول کرواتے ہیں کل رات لاہور میں 3سو کے قریب پولیس اہلکاروں نے مارکیٹوں پر چھاپے مارے او ر سامان اٹھا دیا اسی طرح گزشتہ روز یوسف گھوٹھ میں بھی پولیس نے بغیر کسٹم کے اجازت کے اپنے بھتے کیلئے گوداموں پر چھاپہ مارا اور سول کپڑوں میں ملبوس شخص نے دکاندار پر پستول تھان لی جو ویڈیو میں صاف نظر آرہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کی گیا جو افسوس ناک ہے مہاجر کارڈ رکھنے کے باوجود کچھ پولیس اہلکار افغان شہریوں کو تنگ کرتے ہیں اور گرفتاری کے بعد پیسے لے کر انہیں چھوڑ دیتے ہیں آئی جی پولیس اور کمشنر کوئٹہ اس کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں