مظاہرے کے کوریج کے دوران انتخاب کے رپورٹر زبیر بلوچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کوئٹہ: مظاہرے کے کوریج کے دوران انتخاب کے رپورٹر زبیر بلوچ کو پولیس نے گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طلباء تنظیموں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کو لائیو کوریج کرنے کے دوران روزنامہ انتخاب کے رپورٹر کو پولیس نے تشدد کرکے گرفتار کرلیا بعدازاں انہیں سٹی تھانے منتقل کردیا واضح رہے انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے چمن کے دو صحافیوں کو تشدد کرکے راتوں رات چمن سے کوئٹہ کوئٹہ سے مچھ جیل منتقل کردیا گیا جہاں انہیں مچھ جیل کی تاریخی کوٹھی نمبر 9 میں رکھا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا واضح رہے کہ کوٹی نمبر 9میں انگریز دور کے بعد حکم عدولی کرنے والے ملزمان کو رکھا جاتا ہے اس واقعے کیخلاف ملک بھر کے صحافیوں نے احتجاج بھی کیا واضح رہے کہ روزنامہ انتخاب کے رپورٹر زبیر بلوچ کو دوران لائیو کوریج گرفتار کیا گیا انہوں نے اپنا تعارف بھی کرایا مگر سیکورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا کرانہیں تھانہ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں