لبنان کے بعد شام کے بھی اسرائیل پر حملے، اسرائیلی فوجی گاڑی تباہ کردی

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے بعد شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیئے۔لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جبکہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی۔5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 3ہزار زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔ یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پربارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں