نال میں اتائی ڈاکٹروں کا راج، غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
نال (آن لائن) نال اور گرد ونوح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج، غریب عوام کی بے علمی سے فائدہ اٹھا کر غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، اتائی ڈاکٹروں کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کے بیماریوں میں مبتلا، عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ نال وگرد ونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج، غریب لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، اتائی ڈاکٹروں کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، اس کے باجود ابھی تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کرکے انھیں مزید مشکلات سے بچائیں۔
Load/Hide Comments


