جامعہ بلوچستان میں بدعنوانی کیخلاف طلبا کا کردار کے موضوع پر سیمینار
کوئٹہ (آن لائن)نیب بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں "بدعنوانی کے خلاف طلبائ کا کردار”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مسز زینب ڈین آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز، فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبائ و طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد طلبہ میں بدعنوانی کے خلاف بیداری اور نفرت پیدا کرنا تھا اور اسکے سدباب کے لیے اقدامات کا تعین کرنا تھا۔ڈائریکٹر نیب (بلوچستان) خاور الیاس نے طلبائ سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے کام اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلبائ کے کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر ہم معاشرے سے اس لعنت کو ختم نہیں کر سکتے، ہمیں بہتر نتائج کے لیے متفقہ طور پر کام کرنا ہو گا ورنہ یہ برائی ہمیں اندر سے تباہ کر دے گی۔ انہوں نے ان موثر طریقوں پر زور دیا جن سے طلبائ زیادہ صاف اور شفاف معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔سیمینار میں مسز زینب ہیڈ آف مینیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے بھی موضوع کی مناسبت کے اعتبار سے اظہار خیال کیا۔ مجموعی طور پر یہ سیمینار طلبہ کے لیے بدعنوانی کے خلاف متحد ہونے کا ایک معلوماتی پلیٹ فارم تھا۔ نوجوان طلبائ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے ڈائریکٹر نیب نے تفصیلاً جوابات دیئے۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔


