سانحہ مستونگ کیخلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
نصیرآباد ( آئی این پی ) سانحہ مستونگ کے خلاف سنی تنظیموں کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اورقومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی ریلی جمعیت علماءپاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحیکم انقلابی کی قیادت میں نکالی گئی جو کہ قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچی جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سانحہ مستونگ کے واقعے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ مستونگ زخمی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ملزمان کو گرفتار کیا جائے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ مستونگ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ سے جمیعت علماءپاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر حافظ عبدالہادی کھوسہ تحریک لبیک پاکستان ڈویژن نصیر آباد کے امیر حافظ شاہ محمد رضوی ضلع نصیر آباد کے امیر مولانا امام دین رضوی نائب امیر ڈویژن نصیر آباد کے علامہ واحد بخش جلالی جے یو پی کے ضلعی صدر غلام مصطفی کورار جنرل سیکرٹری حافظ علی احمد کھیازئی حافظ شاہ محمد حفیظ احمد کھیازئی جے یو پی کے مولانا محمد دا¶د نقشبندی دعوت اسلامی کے عبدالنبی قادری جماعت صالحین کے ممتاز علی قادری پاکستان سنی تحریک کے مولانا نواب الدین ڈومکی مولانا امان اللہ سعیدی فقیر دستگیر ٹرسٹ کے مختیار احمد جتک علامہ محمد اقبال قادری ارشاد احمد بختیار احمد جمشید احمد سعیدی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ مستونگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اب تک کاروائی عمل میں نہیں لاءجا سکی ہے جس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کرے تاکہ انکی داد رسی ہو سکے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے سانحہ مستونگ کے حوالے سے اب تک کوئی بھی پیشرفت نہ ہونا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءبھائیوں کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


