وڈھ فریقین مورچے خالی کرنے پر آمادہ، 8ہفتوں کے بعد بازار کھل گیا

خضدار (این این آئی) سرکاری طور پر جاری ایک پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ وڈھ میں متحارب فریقین سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد دونوں نے اپنے اپنے مورچے خالی کرنے پر آمدگی ظاہر کردی ہے انہوں نے سرکار کی بات مانتے ہوئے اور وڈھ کی عوام کی تکلیفوں اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے مورچے خالی کرنے کا اعلان کیادونوں فریقن نے متفق ہو کر 18 جون والی پوزیشن پر آنے میں اپنی رضامندی اختیار کی اور اس کے بعد اپنی فورسز کو پیر کے دن 12 بجے سے پہلےکلوز کرنے کا اور ساری جگہیں خالی کرنے کی یقین دہانی دلوائی۔ ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وڈھ کی سلامتی کے لئے اس طرح کا طرز عمل اختیار کیا۔وڈھ بازار منگل کے دن صبح فجر کی نماز کے بعد سے ہر طرح کے کاروبار کے لئے کھول دیا جائے گا اور لوگ بے فکر ہو کر اورخوشی سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔ ہم دونوں فریقین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عوام کے خوشحالی کے لئے یہ قدم اٹھایا۔ہم دونوں فریقین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وڈھ کے امن و امان کے قیام کے لئے سرکار کی بات مانتے ہوئے اور وڈھ کی عوام کے مسائل اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے مورچے خالی کرنے کا علان کیا اور 18 جون والی پوزیشن پر جانے پر اپنی رضامندی اختیار کرلی۔اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اپنے پرائیویٹ فورسز کو پیر کے دن 12 بجے سے پہلے ساری جگھے خالی کرانے کی یقین دھانی دلوائی۔ انشائ اللہ وڈھ بازار منگل صبح فجر کی نماز کے بعد ہر طرح کے کاروبار کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کاروباری حضرات اور علاقے کے لوگ آزادی سے خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔خضداروڈھ میں فائرنگ رک گئی،بازار 8 ہفتوں بعد کھل گیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، این 25 شاہراہ پر آمد و رفت رواں دواں، فورسز کی جانب سے وڈھ کے تمام حساس مقامات پر گشت جاری ہے(آج) پیر کے روز توقع کی جارہی ہے کہ وڈھ حالات میں مذید بہتری آئیگی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ میں جاری کئی مہینوں کی کشیدگی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اتوار کے روز اس حوالے سے جمود ٹوٹ گیا اور بازار کھل گیا جب کہ اطراف سے ایک فائر بھی نہیں چلی۔ اسی دوران بلا خوف و خطر این 25 شاہراہ پر ٹریفک بھی چلتی رہی۔ وڈھ میں امن کی کرنیں نمودار ہونے سے وڈھ سمیت پورے جھالاوان اور بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔ یاد رہے کہ ایپکس کمیٹی نے وڈھ میں معمولات زندگی بحال کرنے اور فائرنگ روکنے کے لئے فریقین کو چار دن کی مہلت دے رکھی تھی جس کی آخرڈیڈ لائن اتوار کی شام تک مکمل ہونا تھی۔ تاہم اس سے قبل امن و امان بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جب کہ جے یوآئی کے رہنمائ مولانا محمد خان شیرانی نے بھی آخری دنوں میں قیام امن کے لئے کوششیں کی تھیں اور خضدار میں ایک فریق سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی تھیں اور انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے امن بحالی کی خوشخبری دیدی تھی۔ اتوار کے روز وڈھ میں جب بازار کھلنا شروع ہوگیا اور فورسز نے گشت بڑھانا شروع کردیا تو سوشل میڈیا پر فریقین کے حامی متضاد دعوے کرتے رہے تاہم عام عوام کا فوکس بازار کے کھلنے اور فائرنگ رکنے پر مرکوز تھی جو کہ عوام کی خواہشات کے مطابق انجام پائے۔(آج) پیر کے روز توقع کی جارہی ہے کہ وڈھ حالات میں مذید بہتری آئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں